چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی نوجوان کی شہادت کے خلاف القدس میں احتجاجی مظاہرے

ہفتہ 29-جون-2019

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان کی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے شہادت کے خلاف شہر میں فلسطینیوں‌ نے احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالے۔ دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے جمعرات کو 20 سالہ فلسطینی نوجوان محمد سمیر عبید کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔

قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کل جمعہ کو ہزاروں فلسطینیوں نے ریلیاں نکالیں  اور مظاہرے کئے۔ قابض فوج نےفلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان خلاف طاقت کا استعمال کیا۔ مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی اور دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی