جمعه 15/نوامبر/2024

سوڈان کی عبوری عسکری کونسل احتجاجیوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار

ہفتہ 29-جون-2019

سوڈان کی حکمراں عبوری فوجی کونسل کے ایک سینیر عہدیدار نے احتجاجی تحریک کے لیڈروں سےانتقالِ اقتدار کے لیے غیر مشروط طور پر مذاکرات کی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبوری عسکری کونسل کے ترجمان شمس الدین الکباشی نے میں اتحاد برائے تبدیلی اور آزادی اور تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ آئیں اور ان کے ساتھ غیر مشروط طور پر مل بیٹھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ’’ ہمیں بحران کے ایک ایسے حل کی ضرورت ہے جس سے تمام لوگ ہی مطمئن ہوں‘‘۔

احتجاجی تحریک کے لیڈروں نے دو ہفتے قبل خرطوم میں وزارت دفاع کے باہر دھرنے کے شرکاء کے خلاف فوجی وردیوں میں ملبوس اہلکاروں کے خونیں کریک ڈاؤن کے بعد فوجی کونسل کے لیڈروں سے مذاکرات معطل کر دیے تھے اور تب سے طرفین میں تناؤ پایا جارہا ہے۔حکمراں جرنیل 11 اپریل کو سابق مطلق العنان صدر عمر حسن البشیر کی معزولی کے بعد کئی مرتبہ یہ کہہ چکے تھے کہ وہ دھرنے کے شرکاء کو منتشر نہیں کریں گے مگر اس کے باوجود مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک سو سے زیادہ افرادہلا ک ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی