اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر تعینات انجینیرنگ بریگیڈ اور سدرن کمانڈ نے اتوار کے روز غزہ کی سرحد پر ایک نئی دیوار کی تعمیر شروع کی ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق نئی دیوار غزہ کےاطراف میں موجود یہودی آباد کاروں کو فلسطینیوں کے ‘کورنیٹ’ راکٹوں سے تحفظ فراہم کرے گی۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق دیوار سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے تعمیر کی گئی ہے جس کا مقصد ٹینک شکن راکٹوں سے یہودی آباد کاروں کو بچانا ہے۔
اس دیوار کی لمبائی 900 میٹر ہے جو شاہراہ عام 34 کے ساتھ ساتھ تعمیر کی جائے گی۔ اس دیوار کو سڑک کے تحفظ کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے زیرانتظام ملٹری پولیس نے غزہ کی سرحدی علاقے ‘کیبوٹز ۔ ایریز’ کو کئی گھنٹے کے لیے آمد ورفت کے لیے بند کر دیا تھا۔