جمعه 15/نوامبر/2024

‘پی ایل او’ کی مناما کانفرنس کی مخالفت، عرب ممالک سے بائیکاٹ کی اپیل

منگل 25-جون-2019

تنظیم آزادی فلسطین’پی ایل او’ نے امریکا کی دعوت پر بحرین میں ہونے والی عالمی اقتصادی کانفرنس کی مذمت کرتے ہوئے ممال کی قیادت سے اس کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی نیشنل کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مناما کانفرنس فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کےخلاف سازش ہے جس کا مقصد فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کو ختم کرنا اور القدس کو اسرائیل کے حوالے کرنے کی سازشوں کوآگے بڑھانا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ ‘پی ایل او’ مناما کانفرنس کے انعقاد کی مذمت کرتے ہوئے اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتی ہے۔ عرب برادری سے اپیل ہے کہ منامہ کانفرنس کا کھل کر بائیکاٹ کرے۔
بیان میں کہاگیاہے کہ فلسطینی مملکت کی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ اسرائیلی ریاست کا ناجائز تسلط اور غاصبانہ قبضہ فلسطین میں‌معیشت کی تباہی کا موجب ہے جس نے فلسطین کے قدرتی وسائل، اس کی معیشت اور ذرائع کو تباہ کردیا ہے۔ جب تک اسرائیل کا غیرقانونی اور غاصبانہ قبضہ ختم  نہیں ہوتا اس وقت تک فلسطین میں معاشی حالات بہتر نہیں‌ ہو سکتے۔
پی ایل او نے فلسطینی دھڑوں‌پر اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ قومی وحدت کے لیے تمام فلسطینی اپنی صفوں‌میں متحد ہوجائیں تاکہ امریکا کی فلسطینی قوم کے خلاف سازشوں کو روکا جا سکے۔
بیان میں عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکا کی دعوت پر بحرین کانفرنس کا چین، روس اور یورپی یونین کی طرح بائیکاٹ کریں۔

مختصر لنک:

کاپی