چهارشنبه 30/آوریل/2025

افغانی نے آدھے گھنٹے میں 32 کلو گرام تربوز کھا لیا

اتوار 23-جون-2019

افغانستان کے ایک بسیار خور شخص نے 8 تربوز جن کا وزن 32 کلو گرام تھا آدھے گھنٹے میں کھا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق افغانی شہری رحمت اللہ قشقر زادہ نے کسانوں کی معاونت کے لیے توبوز کھانے کے ایک مقابلے میں حصہ لیا جس میں اس نے 32 کلو گرام تربوز آدھے گھنٹے میں‌کھا لیے۔
 کوھاندزرہ یونیورسٹیکے ڈائریکٹر افشین ایمق نے بتایا کہ اس سرگرمی کا مقصد لوگوں‌کو تربوز کھانے کی ترویج دینا اور کسانوں کی معانت کرنا ہے۔

مقابلے میں 200 مردو خواتین نے حصہ لیا۔ مردوں کو 20 مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

مقابلے میں‌ہر شخص کو 8 تربوز کھانا تھے۔ دیگر امیدواروں نے بھی کئی کئی کلو تربوز کھائے تاہم یونیورسٹی میں دوسرے سال کے طالب علم اور ایک سرکاری ملازم کے بیٹے رحمت اللہ قشقر زادہ نے 32 کلو گرام توبوز  نصف گھنٹے میں کھا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی