لاطینی امریکا میں مقیم فلسطینی برادری نے امریکا کے ‘صدی کی ڈیل’ منصوبے کے خلاف قومی یکجہتی پر زور دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گوئٹے مالا میں فلسطینی کمیونٹی کے رہ نمائوں نے ایک پریس سے خطاب میں کہا کہ ‘صدی کی ڈیل’ اور منامہ کانفرنس فلسطینی قوم کے خلاف سازش ہے جس کا مقصد قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنا ہے۔
لاطینی امریکا کی قیادت کا کہنا ہے کہ صدی کی ڈیل اور منامہ کانفرنس فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے خواب کو ختم کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کا کہنا ہے کہ حق خود ارادیت اور 60 لاکھ فلسطینیوں کے حق واپسی سے دست بردار نہیں ہوں گے۔
لاطینی امریکا میں فلسطینی قیادت نے قضیہ فلسطین کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
لاطینی امریکا میں موجود فلسطینی رہ نمائوں نے ‘اوسلو’ معاہدہ ختم کرنے اور اسرائیل کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔