جمعه 15/نوامبر/2024

وزن کم کرنے کا ایک منفرد اور نیا طریقہ

ہفتہ 22-جون-2019

وزن کم کرنے کے لیے ماہرین کئی روایتی طریقے تجویز کرتے ہیں مگر حال ہی میں ایک ماہر خوراک ایک نیا اور منفرد طریقہ تجویز کیا ہے۔ اس طریقے کے مطابق کسی قسم کی کھانے کی اشیاء پر پابندی نہیں مگر کھانے کے اوقات اور طریقہ کار تبدیل کیا گیا ہے۔

عالمی ماہر صحت خورنی کروز کا کہنا ہے ان کے تجویز کردہ طریقے کے مطابق ہر طرح کی چیزیں کھانے کی اجازت ہے مگر اس کے لیے وزن کم کرنے والے شخص کو روزے کا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا۔

ان کے تجویز کردہ طریقہ کار کے مطابق چند ہفتوں کے اندر 45 فی صد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

‘فاکس نیوز’ سے بات کرتے ہوئے کروز نے کہا کہ وزن کم کرنے والے افراد کو چاہیے کہ صبح یا شام میں سے کسی ایک وقت کھانے کا انتخاب کریں اور اس کے بعد مسلسل 16 گھنٹے اور بعض اوقات اس سے کم وقت کے لیے کھانا ترک کرنا ہوگا۔ اگر شام کے وقت کا انتخاب کرنا ہے تواس کے لیے ضروری ہے کہ غروب آفتاب کے وقت کھانا کھانا ہوگا اوراس کے بعد مسلسل 16 گھنٹے کھانا پینا ترک کرنا ہوگا۔

اسی طرح اگر وزن کم کرنے والے شخص کو صبح کے وقت کا انتخاب کرتا ہے تو اسے صبح کے وقت کھانے کے بعد مسلسل 16 گھنٹے کھانا ترک کرنا ہوگا۔

تاہم یہ 16 گھنٹے کا وقفہ مسلسل ضروری نہیں بلکہ اس میں بعض اوقات 8 گھنٹے کا وقفہ کرنا ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی