جمعه 15/نوامبر/2024

سوتے میں وزن کم کرنے والا جادوئی مشروب کون سا ہے؟

جمعرات 20-جون-2019

موٹاپے کا شکار لوگوں‌ کی ایک بڑی خواہش اپنی توند کم کرنا اور وزن گھٹانا ہوتا۔ ایسے لوگوں کے لیے موٹاپا ڈرائونے خواب سے کم نہیں۔ اس لیے بعض لوگ وزن کم کرنے کے لیے عجیب وغریب طریقے اپناتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے اپنے معمولات کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔

جن لوگوں‌ کے پیٹ پر زیادہ چربی جم چکی ہو وہ زیادہ اور طویل البنیاد دبائو کا شکار ہوتے ہیں۔ انہیں وزن کم کرنے کے لیے زیادہ جدو جہد اور محنت کرنا پڑتی ہے۔ وہ طرح طرح کے ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں۔

وزن کم کرنے میں اچھی نیند بھی مفید اور معاونت ہوسکتی ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ رات کے اوقات میں بعض ایسے مشروب بھی اہمیت کے حامل ہیں جو وزن کم کرنے میں‌ مدد گار ہو سکتے ہیں۔

ماہرین صحت اس حوالے سے درج ذیل مشروبات تجویز کرتے ہیں۔

دار چینی کی چائے

دار چینی اینٹی اینفیکشن خواص سے بھرپور ایک قدرتی مرکب ہے جو پورے جسم میں چربی کو کم کرنے اور بند شریانوں‌ کو کھولنے میں مدد دیتی ہے۔

برطانوی خاتون ماہر صحت ھیلین بونڈ کا کہنا ہے کہ اگرچہ میٹھی چیزیں وزن بڑھانے کا موجب ہوتی ہیں مگر دارچینی میں‌ پائے جانے والے خواص وزن کم کرنے میں مدد گار ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد کے لیے بہتر ہے کہ وہ کم کاربوہائیڈریٹ اور شوگر سے خالی غذائی نظام کو اپنائیں۔

ان کا مشورہ ہے کہ رات کو سونے سے قبل دار چینی کی چائے وزن کم کرنے میں‌ مفید ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ پودینے کے پتوں کی چائے بھی مفید ہوسکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی