قابض اسرائیلی فوج نے شہری علاقوں میں میزائل حملوں کی تناظر میں وسیع پیمانے پر مشقیں شروع کی ہیں تاکہ حالت جنگ میں میزائل حملوں کے تناظر میں جوابی حکمت عملی اختیار کی جاسکے۔
عبرانی ٹی وی چینل 7 کے مطابق فوج نے میزائل حملوں سے نمٹنے کے لیے مشقیں شروع کی ہیں۔ منگل کے روز سے جاری مشقوں میں فائر بریگیڈ، ایمبولینس ایمرجنسی سروس اور فوج کی ریسکیو یونٹیں حصہ لے رہی ہیں۔