شنبه 16/نوامبر/2024

‘اونروا’ کی مشاورتی کمیٹی کی صدارت آئندہ ماہ اردن سنبھالے گا

جمعرات 20-جون-2019

فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی  یعنی ‘اونروا’ کی مشاورتی کمیٹی کی صدارت آئندہ ماہ ترکی سے اردن کو منتقل کر دی جائے گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترک وزارت خارجہ کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 17 اور 18 جون کو بحر مردار میں ہونے والے اجلاس میں ‘اونروا’ کی مشاورتی کمیٹی کی صدارت اردن کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ ماہ اس کمیٹی کی صدارت اردن کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں‌کے لیے ‘اونروا’ کے توسط سے غیرمعمولی امداد فراہم کی گئی ہے۔ نیز یہ کہ اونروا کی فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت ہے اور اس ادارے کو برقرار رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ ‘اونروا’ ریلیف ایجنسی کا قیام سنہ 1949ء میں اقوام متحدہ کی طرف سے اس وقت عمل میں لایا گیا تھا جب غاصب صہیونیوں‌نے تاریخی ارض فلسطین میں داخل ہو کر لاکھوں‌فلسطینیوں‌کو ان کے گھروں سے نکال دیا تھا۔

ھجرت کرنے والے فلسطینی اس وقت اردن، شام، لبنان، غرب اردن اور غزہ میں پناہ گزین کے طورپر کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی