فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے غرب اردن میں مختلف مقامات پر سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی جیل میں شہادت کے بعد تعزیتی کیمپوں پر چھاپوں کے دوران 11 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں جامعات کے طلباء اور سابق اسیران بھی شامل ہیں۔
ادھر عباس ملیشیا نے غرب اردن میں سابق صدر محمد مرسی کی شہادت پر تعزیتی کیمپ لگانے کے الزام میں کئی شہریوں کو پولیس مراکز میں پیش ہونے کے احکامات دیے ہیں۔ عباس ملیشیا کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں حکومت کی اجازت کے بغیر تعزیتی کیمپ لگائے گئے اور سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی شہید کی یاد میں تعزیت اور ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
غرب اردن کے شہر قلقیلیہ میں عباس ملیشیا نے استاد علاء ابو صالح، سماجی کارکن خالد شبیطہ، عبداللہ طہ اور نمر عطا کو حراست میں لے لیا گیا۔
عباس ملیشیا نے تین روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے عبدالرحمان اور عبدالحق خدرج کو بھی حراست میں لیے لیا۔
ادھر غرب اردن کے شمالی شہرنابلس میں عباس ملیشیا نے سیاسی کارکن عبادہ الجمل، جمیل جمال ابو سعدہ، طالب علم مجاھد عاشور اور رام اللہ سے محمد سامی طوافشہ کو حراست میں لیا گیا۔