جمعه 15/نوامبر/2024

کیا نیند کی کمی بیشی انسانی حسن پر بھی اثر انداز ہوتی ہے؟

بدھ 19-جون-2019

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی بیشی بھی انسانی صحت پر بالخصوص انسانی حسن پراثر اندازہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند کی کمی سے انسانی سراپا اور اس کی جاذبیت اور کشش پر منفی اثر مرتب ہوتا ہے جب کہ پوری نیند کرنے والےافراد کے چہروں پر پژمردگی کے اثرات اور کم ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی سے انسان کی تخلیقی اور پیداواری صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔ جو لوگ نیند پوری کرتے ہیں ان کا پورا دن تازہ دم حالت میں گذرتا ہے۔

سائنسدانوں اور ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی چہرے کی جلد اور انسانی مزاج پر بھی منفی اثر ڈالتی ہے۔ کم سونے والے افراد کے چہروں پر تھکاوٹ کے آثار نمایاں رہتے ہیں۔

ماہرین اسے نیند کی خوبصورتی قرار دیتے ہیں۔

برطانوی فیملی جریدے ‘سیلے’ میں‌ شائع تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نیند کے لیے مثالی وقت رات کا ہے اگلے دن بہتر کارکردگی اور کام کے لیے نیند پوری کرنا ضروری ہے۔

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ رات کو پونے دس بجے سے صبح سات بجے تک نیند صحت کے لیے مفید اور چہرے کی جلد کی تازگی کے لیے اہم ہے۔ اس طرح یہ نیند اوسطا نو سے دس گھنٹے روزانہ بنتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی