فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے شکار فلسطینی کی حالت تشویشناک ہے اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 37 سالہ معتصم رداد کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے صیدا قصبے سے ہے۔ وہ معدے کی شدید انفیکشن کا شکار ہیں اور اسرائیلی جیل انتظامیہ کی طرف سے رداد کو کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی۔
فلسطین میں شہداء فائونڈیشن کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار فلسطینی معتصم رداد اس وقت جیل کی اسپتال میں ہیں انہیں وہاں پر کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی۔ اسیر رداد کو یکم دسمبر 2006ء کو حراست میں لیا گیا تھا اور اسے اسلامی جہاد کےعسکری شہداء القدس بریگیڈ سے تعلق کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔