چهارشنبه 30/آوریل/2025

القدس کو یہودیانے کا نیا حربہ، شہر کی شاہراہیں یہودیوں کے نام سے موسوم

بدھ 19-جون-2019

فلسطین کے تاریخی اسلامی شہر مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی صہیونی سازشیں عروج پر ہیں۔ اخباری رپورٹس کے مطابق صہیونی بلدیہ نے بیت المقدس کے سلوان ٹائون کی تمام گلیوں اور سڑکوں کے نام یہودی ربیوں‌ کے نام پر رکھنے کی منظوری دی ہے۔

عبرانی اخبار ‘ہارٹز’ کے مطابق اسرائیلی بلدیہ کا فیصلہ ناموں‌ کی تبدیلی کے حوالے سے قائم کردہ پیشہ وارنہ کمیٹی کی رائے کے خلاف ہے اور غیر مناسب ہے کیونکہ سلوان میں اکثریت فلسطینی عرب باشندوں پر مشتمل ہے جب کہ اس جگہ صرف 12 یہودی خاندان آباد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی بلدیہ نے سلوان کی پانچ گلیوں اور کئی چھوٹی اور بڑی سڑکوں کو یہودی ربیوں کے نام منسوب کیا مگر اسرائیل کی اپوزیشن جماعتوں‌ نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

کمیٹی کے رکن لورا فیرٹون اور یوسی حافیلات نے سلوان میں گلیوں اور سڑکوں‌ کے نام یہودی ربیوں‌ کے نام رکھنے کی مخالفت کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی