قابض صہیونی فوج نے مذہبی انتقام کی کارروائی کے تحت بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 7 فلسطینیوں کو آئندہ جمعرات تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ ان فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے حال ہی میں القدس سے حراست میں لیا تھا۔
القدس وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کے مطابق قابض صہیونی فوج نےمحمد شریفہ، احمد ابوالھویٰ، ایوب ابو الھویٰ، محمد مسودہ، عماد ابو اسنینہ، محمد الشاویش اور مسجد اقصیٰ کے محافظ خلیل الترھونی کورہائی کے بعد مسجد اقصیٰ سے بے دخل کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو اس شرط پر رہا کیا ہے کہ وہ آئندہ جمعرات تک مسجد اقصیٰ میں نماز اور عبادت کے لیے داخل نہیں ہوں گے۔