اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے کئی مقامات پراسرائیلی فوج نے مشقیں شروع کی ہیں۔ عبرانی نیوز ویب سائیٹ ‘0404’ کے مطابق اتوار کے روز مقبوضہ وادی اردن، وادی الجلیل، نہاریا، بحیرہ طبریا اور وادی گولان میں اسرائیلی فوج نے مشقیں شروع کیں۔ مشقیں آئندہ جمعرات تک جاری رہیں گی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کے دوران ملک بھر میں فوج کی غیر معمولی نقل وحرکت، جنگی طیاروں کی پروازیں، لڑاکا ہیلی کاپٹروں کی گھن گرج اور دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی جا سکیں گی۔
ملک بھر میں مشقوں کے دوران خطرے کے سائرن بھی بجائے جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ مشقیں سنہ 2019ء کے طے شدہ تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں جن کا مقصد فوج کی پیشہ وارانہ جنگی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔