شنبه 03/می/2025

غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوج کا کریک‌ ڈائون، دسیوں گرفتار

پیر 17-جون-2019

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں آج سوموار کو اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران 22 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں‌ ڈال دیا ہے۔ قابض صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ محروسین میں بعض اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔

حراست میں لیے گئے تمام فلسطینیوں کو تفتیش کے لیے حراستی مراکز اور عقوبت خانوں‌ میں ڈال دیا گیا ہے۔ 

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہروں الخلیل اور بیت لحم میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں‌ کو حراست میں لے لیا۔

الخلیل میں بیت امر کےمقام پر چھاپے کےدوران 25 سالہ یوسف احمد حمدان، 22 سالہ محمد حسین جعفر عادی اور 17 سالہ احمد کریم محمد اخلیل کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

فلسطینی سماجی کارکن محمد عوض نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں پر اشتعال انگیز انداز میں چھاپے مارے۔

الخلیل میں تلاشی کےدوران قابض فوج نے ابو اسنینہ خاندان کے گھر میں‌تلاشی لی۔ تلاشی کےدوران قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔

ادھر جنوبی شہر بیت لحم میں تلاشی کےدوران 7 فلسطینیوں‌کو حراست میں لیا گیا۔ ان کی شناخت یزن ماجد العمور،خليل داود أبو مفرح، زكي محمود العمور، عاهد محمد العمور اس کے والد ، فايز موسى العمور، موسى محمود العمور، وأمين علي جبرين کو حراست میں لےلیا گیا۔

قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں شاہراہ الناصرہ پر فلسطینیوں کی تلاشی کے دوران متعدد شہریوں‌کو حراست میں لیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے دعویٰ‌کیا کہ پٹرولیم پولیس پر فلسطینیوں‌کی طرف سے دیسی ساختہ دسی بم پھینکے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی