قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کے غرباء و مساکین میں امدادی رقم کی اقساط جاری کر دی گئیں۔ قطری حکومت کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے فراہم کردہ گرانٹ میں سے 1 لاکھ خاندانوں میں فی کنبہ 100 ڈالر کی رقم تقسیم کی گئی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کی طرف سے قطر کی طرف سے غزہ کےعوام کے لیے یہ رقم فلسطین کے لیے قطری سفیر محمد العمادی کے دورہ غزہ کے دوران جاری کی گئی۔
غزہ کے ضرورت مند شہریوں کو امدادی رقم ان کے بنک اکائونٹس اور ڈاک کےاکائونٹس کے ذریعے پہنچائی گئی۔
قبل ازیں اتوار کو قطری کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی اور ان کے نائب خالد الحردان نے بیت حانون کے راستے غزہ کا دورہ کیا۔
سفیر العمادی نے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع اور علاقے کو بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے لیے اسرائیلی حکام کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔
الجزیرہ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے العمادی کا کہنا تھا کہ غزہ کے ایک لاکھ نادار گھرانوں کو فی کنبہ ایک لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔