شنبه 16/نوامبر/2024

خون میں ‘گلیسرول’ کی زیادتی دل ودماغ کے عوارض کےلیے خطرناک ہے:ماہرین

اتوار 16-جون-2019

جرمن ماہرین صحت نے خبردارکیا ہے کہ خون میں گلیسرول یا  اور تین تیزابی اصلیوں سے تیار شدہ ایسٹر جو چربی اور بیشتر تیلوں کا اصلی جزو ہے کا اضافہ انسانی صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔

جرمن ماہر صحت گبریکلا کاومن کا کہنا ہے کہ گلیسرول کی خون میں زیادہ عارضہ قلب، دماغی فالج اور لبلبے کی سوزش کا موجب بن سکتی ہے۔

کاومن کا کہنا ہےکہ خون میں ‘گلیسرول’ "Triglyceride” کی مقدار 150 ملی گرام سےزیادہ نہیں‌ہونا چاہیے۔ Triglyceride کی خون میں کمی بیشی سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ  جاتا ہے جو غیر صحت مند کیفیت ہے۔ اس کے علاوہ چربی میں اضافہ، شوگر میں اضافہ جیسے عوارض امراض قلب اور دماغی عوارض کا موجب بن سکتے ہیں۔

خون میں Triglyceride کی مقدار کم رکھنے لیے میٹھی چیزوں سے پرہیز، گوشت اور چکنائی کے بجائے سبزیوں کا زیادہ استعمال اور مچھلی کا استعمال مفید ہے۔

اس کے علاوہ خون میں Triglyceride کی مقدار کم رکھنے کے لیےزیادہ تیزچلنا، بائی سائیکل پر سواری، اور ہفتے میں تین بار ورزش کرنا وغیرہ مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی