شنبه 16/نوامبر/2024

القدس پر فلسطینیوں‌کے سوا کسی کی اجارہ داری قبول نہیں‌کریں گے:ایردوآن

اتوار 16-جون-2019

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہےکہ ان کا ملک مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے ایساکوئی حل قبول نہیں کرے گا جس میں شہر کے عرب اور اسلامی تشخص کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ ان کاکہناتھا کہ القدس صرف مسلمانوں اور فلسطینیوں‌کا شہر ہے جس پر فلسطینی قوم کے سوا کسی اور کی اجارہ داری قبول نہیں کی جائے گی۔

ترک صدر نے ان خیالات کا اظہار تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبہ میں ایشیائی ممالک کی تنظیم کے پانچویں سالانہ سربراہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں‌نے کہا کہ القدس پرکوئی نیا اسٹیٹس کو مسلط کرنے کی سازشیں مسترد کرتےہیں۔ انہوں‌نے امریکا کو خبردار کیا کہ وہ داعش کو کچلنے کے لیے کرد جنگجو گروپوں کو استعمال نہ کرے۔

 

مختصر لنک:

کاپی