آج کل ہر دوسرا شخص کولیسٹرول اور بلند فشار خون کی شکایت کرتا دکھائی دیتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد طرح طرح کی دوائیاں کھا کھا کر تنگ آجاتے ہیں مگر اس کے باوجود ان کی بیماری میں کوئی خاطرخواہ فرق نہیں آتا۔ اسی ضمن میں ماہرین صحت نے ایک ایسا جادوئی حل بتایا ہے جس پر کم ہی لوگ یقین کریں گے۔ جی ہاں وہ ٹماٹر کا جوس ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر ٹماٹر کا جوس نوش کرنے والے افراد خون میں کولیسٹرول کی زیادتی اور بلند فشار خون کو کم کرتا ہے۔
ماہرین اس حوالے سے یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ٹماٹر کے جوس کاایک گلاس جس میں نمک شامل نہ کیا گیا ہو نہار منہ پی لینا فشار خون کی روک تھام کے لیے مفید ہے۔
یہ تحقیق انڈیا ٹائمز، برطانوی اخبار’میرر’ اور اسکائی نیوز کی ویب سائیٹ پر بھی شائع ہوئی ہے جس میں ٹماٹر کا جوس بلند فشار خون اور کولسٹرول کو کم کرتا ہے اور ایسے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے جو امراض قلب اور خون کی شریانوں کی بیماریوں کا شکار ہوں۔
جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی کے طب کالج میں کی گئی تحقیق کے دوران 184 مردوں اور 297 خواتین کو ٹماٹر کے جوس کے استعمال کے عمل سے گذرا گیا۔