قابض صہیونی فوج کی زیرنگرانی یہودی آباد کاروںنے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاری کی ایکی نئی اسکیم شروع کی ہے۔ دوسری طرف یہودی آباد کاروںنے ‘کازیہ الجعبری’ شاہراہ پر قائم ایک پٹرول اسٹیشن کی دوبارہ مرمت بھی شروع کی گئی ہے۔
غرب اردن کے سماجی کارکن اور یہودی آباد کاری کے خلاف سرگرم کمیٹی کے سیکرٹری جکنرل عماد حمدان نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں الخلیل میںدو مکانات کی تعمیر شروع کی ہے۔ انہی مکانات کے قریب ایک پٹرول اسٹیشن کی دوبارہ مرمت شسروع کی گئی ہے۔ دو ہفتے قبل یہودی آباد کاروںنے اسی جگہ پر ایک فلسطینی شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
عماد حمدان نےبتایا کہ یہودی آباد کاروںنے سنہ 2016ء میں بھی فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ اور فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضہ کرنے کے بعد وہاںپر پٹرول پمپ بنا دیا تھا۔
غرب اردن کے شہر الخلیل میں نئی یہودی کالونی بسانے کا اسرائیلی منصوبہ
جمعہ 14-جون-2019
مختصر لنک: