یکشنبه 11/می/2025

فلسطینی پناہ گزینوں کی لبنان میں مستقل آبادکاری کی کوئی تجویزقبول نہیں

جمعہ 14-جون-2019

لبنان کے صدر میشل عون نے فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے ملک میں مستقل آباد کاری اور امریکا کے نام نہاد صدی کی ڈیل منصوبے پرعمل درآمد قبول نہیں کیا جائے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سابق وزیر رینو موسولیہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والےایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے ان کے ملک کا موقف واضح ہے۔ ہم قضیہ فلسطین کے منصفانہ اور دیر پا حل کی حمایت جاری رکھیں گے اور فلسطینی پناہ گزینوں‌کے حق واپسی کے لیے زور دیتےرہیں‌ گے۔
لبنانی صدر اور موسولیہ کی قیادت میں ملنے والے وفد نے خطے کی موجودہ صورت حال، شامی پناہ گزینوں کی ان کے ملک واپسی کے لیے ہرممکن اقدام کریں‌گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی ان کے اپنے ملک کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں مستقل آباد کاری کی کوئی تجویز قبول نہیں‌کی جائے گی۔
انہوں‌نے کہا کہ پناہ گزینوں کے مسئلے کا جلد از جلدسیاسی حل ضروری ہے۔ شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں کو مزید انتظار نہیں کرانا چاہیے۔
لبنانی حکومت کا کہنا ہے کہ لبنان میں 5 لاکھ 92 ہزار 711 فلسطینی پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے۔ یہ اعدادو شمار 2016ء کےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی