لبنان کی فضائی حدود سے ایک مشکوک ڈرون طیارے کی شمالی فلسطین کی فضاء میں داخل ہونے پر اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگ گئیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کی شام ایک مشکوک ڈرون طیارہ شمالی فلسطین کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور پھر بہ حفاظت واپس چلا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان افیحای ادرعی کاکہنا ہے کہ ایک ڈرون طیارہ لبنان کی فضائی حدود سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں داخل ہوا۔
اسرائیلی فوجی ترجمان نےاس واقعےکی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔ خیال رہےکہ یہ ڈورن طیارہ شام پر اسرائیلی فوعج کے میزائل حملے کے بعد شمالی فلسطین کی حدود میں داخل ہوا۔ بدھ کےروز اسرائیلی فوج نے جنوبی شام میں تل الحارہ کے مقام پر میزائل حملے کیے تھے۔