جنوبی امریکامیں فلسطینی برادری اس خطے میں پہلی کانفرنس کا انعقاد کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ یہ کانفرنس ہفتے اور اتوار کے روز سلواڈور میں منعقد ہوگی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لاطینی امریکا میں مقیم فلسطینی رہ نما اور سلواڈور۔ فلسطین فرینڈشپ آرگنائزیشن کے چیئرمین سمعان خوری نے بتایا کہ جنوبی امریکا اور کریبین کے علاقوں میں مقیم فلسطینی کمیونٹی نے طویل مشاورت کے بعد پہلی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کانفرنس میں لاطینی امریکا کے10 ممالک میں رہنے والے فلسطینی تارکین وطن اور ان کے نمائند گروپوں کی قیادت شرکت کرے گی۔ سمعان خوری کا کہنا تھا کہ جنوبی امریکا کے ممالک میں فلسطینی برادری کی نمائندہ کانفرنس کے انعقاد کامقصد فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا اور قضیہ فلسطین کے لیے اپنی حمایت اور کوششوں کو مجتمع کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاطینی امریکا میں بڑی تعداد میں فلسطینی تارکین وطن آباد ہیں اور وہ فلسطینی قوم کو متحد کرنے اور فلسطینی دھڑوں میں پائے جانے والے اختلافات کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
لاطینی امریکا میں پہلی فلسطین کانفرنس ہفتے سے سلواڈور میں شروع ہوگی
جمعرات 13-جون-2019
مختصر لنک: