شنبه 16/نوامبر/2024

یمن کے حوثی باغیوں نے جدید ٹیکنالوجی سے ہمارا کنٹرول ٹاورناکارہ کردیا

جمعرات 13-جون-2019

یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے لئے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے شہر أبها میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ کو علی الصباح ایک راکٹ حملہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں‌نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ابھا ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاورمیں خلل پیدا کیا جس کے بعد میزائل داغا گیا۔
حملے میں 26 افراد زخمی ہوئے۔ اس ہوائی اڈے سے روزانہ ہزاروں سعودی شہری، مملکت میں مختلف قومیتوں کے مقیم غیر ملکی شہری سفر کرتے ہیں۔ حملے کے بعد چند لمحوں کے لئے ائر ٹریفک بند رہی تاہم بعد میں ہوائی اڈا سے معمول کی پروازں کا سلسلہ بحال کر دیا گیا۔
ایک بیان میں کرنل ترکی المالکی نے بتایا ابھا ہوائی اڈے کے آمد ہال پر راکٹ کرنے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے کم سے کم 26 مسافر زخمی ہوئے۔ ان میں یمن، بھارت اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی تین خواتین، دو سعودی بچے شامل تھے۔ حملے میں آٹھ دوسرے مسافروں کو بھی درمیانے درجے کے زخم آئے جنہیں علاج کی غرض سے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ اٹھارہ زخمیوں کو موقع پر مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ راکٹ حملے سے ہوائی اڈے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔
کرنل ترکی المالکی کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور فوجی حکام دہشت گرد حملے میں استعمال کئے جانے والے راکٹ کی نوعیت کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد نے اپنے ہم نوا ذرائع ابلاغ کے توسط سے دعوی کیا تھا کہ انھوں نے ابھا ہوائی اڈے پر ’’کروز‘‘ میزائل سے حملہ کیا ہے۔ یہ دعوی شہری تنصیبات اور عوام کو نشانہ بنانے سے متعلق حوثیوں کا صریح اعتراف ہے۔ یاد رہے جنگ کے دوران بھی عام شہریوں اور سول عمارتوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی شمار کیا جاتا ہے۔ عام شہریوں اور سول عمارتوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی