چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کا قلندیہ کیمپ کے قریب مسماری مہم کا آغاز

بدھ 12-جون-2019

اسرائیلی بلڈوزروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیہ پناہ گزین کیمپ کے قریب فوجی چوکی کے آس پاس کے علاقے میں بڑے پیمانے پر مسماری مہم شروع کر دی۔
مقامی ذرائع کے مطابق جب  اسرائیلی بلدیہ کے بلڈوزروں نے عمارات اور کمرشل دوکانوں کو مسمار کرنا شروع کیا تو اسرائیلی فوجی علاقےمیں پھیل گئے۔
بلدیہ کے عملے نے دوکانوں اور اشتہاری نشانات کو بھی ہٹا دیا ۔ یہ مسماری قلندیہ چوکی کے مرکزی داخلی  دروازے تک سڑک کے ساتھ کی گئی۔ 

مختصر لنک:

کاپی