چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘انٹرنیٹ کا بے تحاشا استعمال دماغ کو تباہ کرسکتا ہے’

منگل 11-جون-2019

اس میں دو رائے نہیں کہ انٹرنیٹ معلومات تک جلد رسائی کا ایک آسان ذریعہ ہے مگر اس کے بعض ایسے نقصانات بھی ہیں جن کی طرف  انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کم ہی جاتی ہوگی۔ ان ہی میں ایک بڑا خطرہ انسان کی دماغی صلاحیت کی کمزوری کا ہے کسی نا کسی شکل میں انٹرنیٹ کے استعمال سے مربوط ہے۔

حال ہی میں ایک کثیر جامعاتی مطالعے اور تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ انٹرنیٹ کا بے تحاشا استعمال انسانی دماغی صلاحیت اور قوت حافظہ کو تباہ کر سکتا ہے۔ یہ تحقیق سڈنی کی ویسٹرن یونیورسٹی، لندن رائل کالج، ہارورڈ یونیورسٹی، آکسفورڈ اور مانچسٹر یونیورسٹیوں کے اشتراک سے کی گئی تحقیق ‘بین الاقوامی نفسیاتی طب’ نامی سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔

تحقیق میں سیکڑوں افراد کی ذہنی صلاحیت اور قوت حافظہ کی جانچ کی گئی۔ انہیں اداراک کے مختلف مراحل سے گذرا گیا۔

ماہرین اس نتیجے تک پہنچے ہیں کہ انٹرنیٹ انسانی دماغ اور قول کی بنیادی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔ انٹرنیٹ کے استعمال سے انسانی توجہ، انہماک، اداراک، یاداشت اور دماغی افعال پر منفی اثرات ڈالتا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر انسان کا معاشرے میں معاشرتی کردار بھی متاثر ہوتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی