ایران کی گارڈین کونسل کے سیکرٹری جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکا کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔
ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی عسکری صلاحیت سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ ایران کے خلاف کوئی بھی معاندانہ کارروائی پورے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لے لے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے دبائو کا حتمی مقصد تہران کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے خلیج میں جنگی بیڑے کی تعیناتی کا مقصد اپنی طاقت کا اظہار ہے۔ امریکا ایران کے ساتھ کسی قسم کی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔