کل سوموار کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں دسیوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ سوموار کو اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 150 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز حرکتیں کر کے فلسطینی نمازیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے وقت صہیونی پولیس کی بھاری نفری مسجد کے دروازوں پر تعینات کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاووں کا اشتعال انگیز سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ ہفتے کو بھی اسرائیل کے انتہا پسند لیڈروں کی قیادت میں دسیوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔