امریکا کی گئی ایک تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہرسال لوگ 74 ہزار سے ایک لاکھ 21 ہزار پلاسٹک کی مصنوعات ہمارے آکسیجن کو متاثر کرتی ہیں۔
سائنسی جریدے ” Environmental Science & Technology” میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں میں رکھا گیا پانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوسکتا ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہےکہ پلاسٹک کی مصنوعات کے بعض چھوٹے اجزاء ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ زہریلا مواد خارج کرتے ہیں۔ سابقہ تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں پھینکا جانے والا پلاسٹک کا فضلہ ہمارے تصور سے بھی زیادہ ہے اور یہ آبی حیات کے ساتھ ساتھ انسانی حیات کے لیے بھی تباہ کن ہے۔
ماہرین نے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال کے حوالے سے سابقہ 26 تحقیقات کے نتائج بھی شامل کیے گئے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کی اشیاء ہوا، الکحل، پانی اور دیگر اشیاءکو آلودہ کرتے ہیں۔ شہد کی بوتلوں، بحری ماکولات، نمک اور چینی جیسی اشیاء کو بھی زہر آلود کرتے ہیں۔