ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکا مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ واشنگٹن کی طرف سے غیر مشروط طور پر مذاکرات کے دعوے محض دھوکہ اور فراڈ ہے۔ ماضی کے تجربات نے ثابت کیا ہے کہ امریکا نے مذاکرات میں کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور نہ ہی اپنے دعووں کی پاسداری کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ امریکا امارات کی الفجیرہ ریاست میں بحری جہازوں پرحملوں کو ایران کے خلاف تشدد پر اکسانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے امن کو تباہ کرنا امریکا اور اسرائیل کے مفاد میں ہے۔ امریکا اور ایران خطے میں ‘ایران فوبیا’ پھلا کر خطے کے ملکوںکو اربوں ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تل ابیب اور واشنگٹن خطے کے ممالک کے وسائل کی لوٹ مار اور تباہی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور وہ مل کر قضیہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ امریکا مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ ماضی میں امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے درجنوں شرائط پیش کیں اور آج وہ غیر مشروط بات چیت کی حمایت کا دعویٰ کر رہا ہے۔