فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق عید الفطر کے ایام میں قابض صہیونی فوج کے وحشیانہ کریک ڈائون میں 37 فلسطینی شہریوں کوحراست میں لینے کے بعد انہیں جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ ان میں تین بچیاں بھی شامل ہیں، انہیں اتوار کی صبح کوحراست میں لیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عید کے ایام میں سب سے زیادہ گرفتاریاں غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے کی گئیں جہاں دو لڑکیوں سمیت 11 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق القدس سے ایک لڑکی سمیت چھ، قلقیلیہ سے 5، بیت لحم سے چار، رام اللہ سے پانچ اور طوباس سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔