شنبه 10/می/2025

نیتن یاھو’دو ریاستی’ حل کا بل ناکام بنانے کے لیے اثرانداز ہورہےہیں

پیر 10-جون-2019

امریکی سینٹ کی مسلمان رُکن الھان عمر نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر الزام عاید کیا ہےکہ وہ کانگرس میں تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے دونوں‌بڑی جماعتوں ری پبلیکن اور ڈیموکریٹس کی طرف سے مشترکہ طور پربل لانے کوششوں میں رخنہ اندازی کررہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ’ٹویٹر’ پرپوسٹ‌ کی گئی متعدد ٹویٹس میں الھان عمر نے لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم فلسطینی ریاست کی علاحدہ حیثیت کے لیے کی جانے والی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو اور ان کے حامی ایک عرصے سے کانگرس میں مداخلت کرکےتنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی راہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ ارکان ہم پورے عزم کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے دو ریاستی حل کے خلاف کی جانے والی کوششوں کی روک تھام کریں‌گے۔

ادھر امریکی اخبارات نے ذرائع کےحوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل امریکی ایوان نمائندگا سے قضیہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے قرارداد کی منظوری روکنے کی کوشش کررہےہیں۔

جب سے امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنھبالا ہے امریکا کی طرف سے فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی امریکی حمایت میں کمی آئی ہے۔

کانگرس میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت میں بل ری پبلیکن رکن لینڈسی گراہم اور ڈیموکریٹک کے کریس وان ہولن کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔

ری پبلیکن پارٹی میں گراہم جیسےارکان پارلیمنٹ کی طرف سے اس قرارداد کی حمایت سے اشارہ ملتا ہے کہ قضیہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے کانگرس میں یہ قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ہوجائے گی تاہم اسرائیلی وزیراعظم اس قرارداد پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی