جمعه 15/نوامبر/2024

عباس ملیشیا کا کریک ڈائون، غرب اردن سے 37 شہری گرفتار

پیر 10-جون-2019

فلسطین میں انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی حکام نے اتوار کے روز غرب اردن کے مختلف شہروں اور مقبوضہ بیت المقدس  میں گھر گھر تلاشی کے دوران 37 شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ’کلب  برائے اسیران’ کے مطابق عباس ملیشیا نے غرب اردن کے مختلف اضلاع میں تلاشی کے دوران دو لڑکیوں سمیت 37 فلسطینیوں کو حراست میں لےلیا۔ گرفتار کیے گئے شہریوں میں سے بیشتر کا تعلق حزب التحریر سے بتایا جاتا ہے۔

انسانی حقوق گروپ کے مطابق القدس سے ایک لڑکی سمیت 6 فلسطینیوں‌کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے بعد قلقیلیہ سے 5، بیت لحم سے 5، رام اللہ سے 4 اور طوباس سے 3 فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں‌لائی گئی۔

گرفتار کیے گئے شہریوں میں سے بعض کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی