قابض اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی بچوں کو گرفتار کرنے کی غرض سے انکاپیچھا کیا اور الخلیل میں دوکانوں پر دھاوا بولا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے الخلیل کے جنوبی علاقے میں فلسطینی دوکانوں پر دھاوا بولا اور پھر بچوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے ایک بچے کو پکڑ کر اس پر تشدد کیا اور جب وہ اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو فلسطینی خاندانوں اور دوکانوں کے مالکان نے مداخلت کرتے ہوئے اسے محفوظ کیا۔