شنبه 16/نوامبر/2024

شام:فلسطینی پناہ گزینوں کا جنگی تباہ کاریوں کے اثرات کم کرنےکیلئے میلہ

اتوار 9-جون-2019

 شام کے شہر ادلب میں‌جنگی تباہ کاریوں‌ کے اثرات کم کرنے کے لیے فلسطینی پناہ گزینوں کی طرف سے عہد الفطر کے موقع پر تفریحی میلے کا انعقاد کیا گیا۔

دوسری طرف ادلب میں فلسطینی پناہ گزین والدین کی طرف سے بچوں‌کی بڑی تعداد کی تفریحی میلے میں شرکت پر قدرے خوف کا بھی اظہار کیا گیا کیونکہ ان دنوں ایک بار پھر اسدی فوج اور اس کے حامی گروپ ادلب میں‌ بمباری کررہے ہیں۔

شام۔ فلسطین ریلیف کمیٹی کی طرف سے منعقدہ تفریحی میلے کو مقامی اسلامی تنظیموں، یتیم اور محتاج شہریوں کے لیے کام کرنے والے گروپوں کی حمایت حاصل تھی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ادلب میں فلسطینی تفریحی میلہ معمول سے ہٹ کر شہریوں کو جنگ کے اثرات سے نکالنے کی منفرد کوشش ہے۔ طویل عرصے سے جنگی تباہ کاریوں کا سامنا کرنے والے فلسطینی پناہ گزین خاندانوں کو کئی سال بعد اس نوعیت کی سرگرمی میں‌حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔ خیال رہے کہ ادلب میں 250 فلسطینی پناہ گزین خاندان آباد ہیں۔

فلسطینی پناہ گزین خاتون ام عماد نے کہا کہ وہ 15 سال سے ادلب میں رہائش پذیر ہیں۔ ان پندرہ برسوں میں ایک بار بھی انہوں‌ نے تفریحی کے حوالے سے کوئی سرگرمی نہیں دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ تفریحی میلے میں شرکت کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس کرتی ہیں۔ کئی سال کے بعد انہوں نے اس طرح کی سرگرمی ملاحظہ کی ہے۔

فلاحی اور سماجی کارکن خالد عباس نے کہا کہ فلسطینی۔ شامی ریلیف کمیٹی تفریحی میلے کے انعقاد پرمبارک باد کی مستحق ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی