جمعه 15/نوامبر/2024

سوڈان کی اپوزیشن کا ملک گیر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان

اتوار 9-جون-2019

سوڈان میں احتجاجی مظاہروں کو منظم کرنے والے مرکزی گروپ نے ملک گیر سول نافرمانی کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک حکمران عبوری فوجی کونسل اقتدار ایک شہری حکومت کے حوالے نہیں کردیتی،اس وقت تک سول نافرمانی کی یہ مہم جاری رہے گی۔

سوڈانی پیشہ وران تنظیم نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ سول نافرمانی کی تحریک اتوار سے شروع ہوگی اور یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایک شہری حکومت خود سرکاری ٹیلی ویژن سے یہ اعلان نشر نہیں کردیتی کہ اس نے اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے‘‘۔واضح رہے کہ سوڈانی پروفیشنلز ایسوسی ایشن نے سابق مطلق العنان صدر عمر حسن البشیر کے خلاف گذشتہ سال دسمبر میں احتجاجی تحریک شروع کی تھی اور اس کے نتیجے میں انھیں اپریل میں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

اس تنظیم نے ملک گیر سول نافرمانی شروع کرنے کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے حکمراں فوجی جرنیلوں اور احتجاجی تحریک کے لیڈروں سے الگ الگ ملاقات کی ہے تاکہ سوڈان میں جاری بحران کے حل کے لیے مصالحتی عمل کو آگے بڑھایا جاسکے۔

 

مختصر لنک:

کاپی