چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کا جاپان سے ایران پر دبائو ڈالنے کا مطالبہ

اتوار 9-جون-2019

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنےجاپانی ہم منصب شینزو آبے پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے دورہ ایران کے دوران تہران پر کشیدگی کم کرنے کے لیےدبائو ڈالیں۔

گذشتہ روز اسرائیلی اور جاپانی وزراء اعظم کےدرمیان ٹیلیفون پرتبادلہ خیال ہوا۔ یہ ٹیلیفونک رابطہ جاپانی وزیراعظم کے دورہ ایران سے قبل ہوا ہے۔ شینزو آبے تہران اور واشنگٹن کےدرمیان جاری حالیہ کشیدگی کم کرنےکے لیے ایران کا دورہ کررہےہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر سےجاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ صہیونی وزیراعظم نے اپنے جاپانی ہم منصب پر زور دیا کہ وہ ایران کےدورے کےدوران ایرانی قیادت پر خطےمیں اپنی مداخلت اور معاندانہ طرز عمل ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ دونوں رہ نمائوں نے دو طرفہ دلچسپی کے امور اور اسرائیل میں سرمایہ کاری بڑھانے سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

ادھر جاپانی وزیراعظم کے دفترسےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شینزو آبے اور نیتن یاھو کے درمیان نصف گھنٹے تک بات چیت جاری رہی۔ دونوں رہ نمائوں کےدرمیان بات چیت میں خطے کی صورت حال اور دونوں ملکوں کےدرمیان تجارتی روابط کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی