قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے الخلیل سے ایک فلسطینی لڑکے اور گرفتار کر لیا جبکہ علاقے میں موجود مزید دو کم عمر لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے 15 سالہ حسین الرجبی کو الخلیل کے جنوبی علاقے میں موجود اس کے گھر سے حراست میں لے لیا گیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے اسی علاقے اور بیت عمار قصبے کے داخلی راستے پر دو فلسطینی کم عمر لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
عینی شاہدین کے مطابق دو فلسطینی لڑکوں رعد حداد اور محمد ابو ماریہ کو اسرائیلی فوج کے تشدد کی وجہ سے مختلف نوعیت کی چوٹیں آئیں ہیں اور ان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔