چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے ساحل پر ماہی گیری کا علاقہ پھر سے محدود کر دیا گیا

جمعرات 6-جون-2019

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز غزہ کی سمندری حدود کو ایک بار پھر کم کر کے 10 ناٹیکل میل تک محدود کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اقدام غزہ سے آتشی غباروں کو اڑائے جانے کے بعد ردعمل کے طور پر کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے حال ہی میں فلسطینی ماہی گیروں کو سمندری حدود میں کھل کر شکار کرنے کی اجازت دے تھی مگر کچھ ہی دنوں بعد اس اجازت کو واپس لے لیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ آتشی غباروں کی مدد سے آتشزدگی کے واقعات رونما ہونے کے بعد غزہ کے ساحل سمندر کی بندش کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اوسلو معاہدے کے مطابق اسرائیل کو ہر صورت میں 20 ناٹیکل میل تک ماہی گیری کی اجازت دینا ہوگی مگر اس نے کبھی اس اس شق کی پیروی نہیں کی۔

اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی سخت بحری ناکہ بندی کر رکھی ہے اور غزہ میں کسی بھی قسم کی بحری ٹریفک کی آمد ورفت بند ہے۔

مختصر لنک:

کاپی