اسرائیل کی قومی انفراسٹرکچر کمیٹی نے یہودی آبادکاروں اور غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے میں 55 ملین ڈالر کے متنازعہ کیبل کار سسٹم کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیلی دعووں کے مطابق اس 1٫5 کلومیٹر لمبی اس کیبل کار کے منصوبے کی مدد سے علاقے میں ٹریفک کا رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اس کیبل کار کے روٹ میں بیت المقدس کے فرسٹ سٹیشن کمپلیکس سے جبل صھیون اور پھر اندرون بیت المقدس کے مغاربہ دروازے تک جائے گی۔
اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس کو یہودیانے کی ایسی کوششیں ایک منظم منصوبے کا حصہ ہیں اور فلسطینی گروپ اس کیبل کار کے منصوبے سے ہونے والی تباہی پر اس کے مخالف ہیں۔