چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی غزہ میں محدود دراندازی

بدھ 5-جون-2019

اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر واقع رفح شہر میں محدود پیمانے کی دراندازی کی جس کے نتیجے میں علاقے میں اشتعال پھیل گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوج کے چھ فوجی بلڈوزر رفح شہر کے قریب واقع اسرائیلی سرحد سے فلسطینی علاقوں میں داخل ہوگئے اور انہوں نے فلسطینی زمینوں کو ہموار کرنا شروع کردیا۔

اسرائیلی فوج مصر کی ثالثی کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی روزانہ کی بنیاد پر خلاف ورزی کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی