چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی جانب عرب ممالک کی سستی پر حیا کی تنقید

بدھ 5-جون-2019

حماس کی سیاسی بیورو کے ممبر خلیل الحیا نے چند عرب دنیا میں چندممالک کی فلسطین اور مسجد اقصیٰ کے خلاف ہونے والی سازشوں پر خاموشی کو تنقید کانشانہ بنایا۔

حیا نے مشرقی گزہ میں  واپسی کے ایک مارچ کے ایک کیمپ پیں عید الفطر کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ "ہم جانتے ہیں کہ ہمارے مقصد کے خلاف ہونے والی سازشیں بہت بڑی اور اسکے خاتمے کے لیے ہونے کوششیں بہت شدید ہیں” ۔

حماس کے رہنما نے ذور دیتے ہوئی کہا کہ "عرب اور مسلمان قومیں فلسطینکو ہمیشہ اپنا سب سے بڑا مسئلہ سمجھیں اور ہمارے لوگوں کو رقم اور اسلحہ بھیجیںتاکہ  فلسطین کی آزادی تک ہمارے لوگ اپنیمزاحمت کو جاری رکھ سکیں” ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرب حکومتیں سستی کا مظآہرہ کر رہیں جبکہ انکی عوام محبت کرنے والی اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہاتھ سے ہاتھ ملا کر چلنے والے ہیں ۔

مختصر لنک:

کاپی