چهارشنبه 30/آوریل/2025

مئی: اسرائیلی دہشت گردی میں غزہ میں 34 اور غرب اردن میں 2 فلسطینی شہید

منگل 4-جون-2019

القدس اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2019ء کو فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 36 فلسطینی شہید ہوئے۔ شہداء میں 34 غزہ کی پٹی اور 2 غرب اردن سے تعلق رکھتے ہیں۔ شہداء میں 28 فلسطینی غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں شہید ہوئے جب کہ 3 فلسطینی غزہ میں احتجاجی مظاہروں میں شہید ہوئے۔

مئی کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی کارروائی میں غرب اردن میں دو فلسطینی شہید ہوئے۔ ان میں ایک فلسطینی شہری القدس میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوا۔

القدس اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر عماد ابوعواد نے ایک بیان میں‌کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی  مسلط کی گئی جنگ کی وجہ سے فلسطینیوں کی شہادتوں میں اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہونے والے بیشتر فلسطینی عام شہری ہیں جن کا کسی عسکری گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

رپورٹ‌ کے مطابق دسمبر 2017ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے جانے کے اعلان کے بعد پورے فلسطینی میں 448 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں 98 بچے، 18 خواتین، چھ معذور،21 مزاحمت کار شامل ہیں۔ 73 فلسطینی اسرائیلی ریاست کے جنگی طیاروں کی بمباری میں شہید ہوئے جب کہ اس دوران 8 فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرگئے۔

مختصر لنک:

کاپی