اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے فلسطین میں جاری تحریک آزادی میں جہاد بالمال کے ذریعے فلسطینی تحریک کو سپورٹ کرنے کے لیے پوری مسلم امہ کو کروڑوں موبائل پیغامات ارسال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیغامات عید الفطر کے موقع پر جاری کیے جائیں گے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم کی طرف سے عرب اور مسلمہ اُمہ کے فرزندوں کے موبائل فون نمبروںپر 8 مختلف زبانوں میں عطیات کے لیے اپیل کی جائے گی۔
ترجمان نے ٹیلی گرام پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ القسام کی طرف سے جاری کردہ پیغامات جعلی نہیں بلکہ مستند ہوں گے اور ان کا مقصد فلسطینی مزاحمت کی مالی مدد کرنا ہے۔ ان پیغامات کے ذریعے ہم ابنائے امت سے فلسطینی تحریک آزادی کے لیے مالی تعاون کی اپیل کریں گے۔
ابو عبیدہ نے ڈیجیٹل کرنسیوں کے ذریعے فلسطینی تحریک آزادی میں مالی معاونت کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ مسلم امہ، عرب اقوام اور زندہ ضمیر انسان تنظیم کی مالی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے اور پیغامات کا جواب دیں گے۔
القسام بریگیڈ کی طرف سے مسلمہ امہ کو عیدالفطر کی مبارک باد بھی پیش کی گئی ہے۔