بعض لوگ منہ کی بو کو بہتر بنانے کے لیے چیونگ گم کا استعمال کرتے ہیں مگر چیونگ گم کے اور بھی بے شمار فواید ہیں۔
ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چیونگ گم کے غیر متوقع فواید ہیں جن سے اب تک انسان لا علم رہا ہے۔
"ویب ٹپ” ویب سائیٹ کے مطابق چیونگ گم کے ان گنت حیرت انگیز فواید درج ذیل ہیں۔
چیونگ گم یاداشت بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔
مطالعے کے دوران چیونگ کم چبانے سے اعصاب کو بیدار رکھنے میں مدد ملتی ہے
کام کاج کے دوران تھکاوٹ میں کمی کا احساس دلاتی ہے۔ بعض کھلاڑی ورزش کے دوران چیونگ گم کا استعمال کرتے ہیں۔
کھانے کے بعد 20 منٹ تک چیونگ چبانے سے دانتوں کو صاف کیا جاسکتا ہے۔
جسم میں جلن کا احسان کم کرتی ہے۔
تمباکو نوشی ترک کرنے میں معاون ہے۔
منہ کی خشکی سے بچاتی ہے۔
کانوں کے درد کو کم کرتی ہے۔
چیونگ گم کے فواید میں ایک فایدہ یہ ہے کہ یہ وزن میں کمی کا ذریعہ ہے۔