سه شنبه 13/می/2025

قبلہ اول میں روزہ داروں پرصہیونی جارحیت مسلمہ امہ کے لیے امتحان ہے

پیر 3-جون-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر یلغار اور قابض فوج اور پولیس کے ہاتھوں نمازیوں اور روزہ داروں‌پر وحشیانہ تشدد وحشیانہ اشتعال انگیزی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ قبلہ اول میں فلسطینی روزہ داروں‌کے خلاف صہیونی ریاست کے پرتشدد حربے عالم اسلام اور پوری مسلم امہ کے لیےایک آزمائش ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس مسجد اقصیٰ سے فلسطینی نمازیوں کو خالی کرکے یہودیوں کو وہاں داخل کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ روز فلسطینی نمازیوں، روزہ داروں اور معتفکین کو قابض فوج نےجس بے رحمی کے ساتھ مسجد سے باہر نکالا  وہ اسلام اور اسلامی مقدسات اور شعائر اسلام کی کھلم کھلا توہین ہے۔ 
انہوں‌نے کہا کہ عالم اسلام کو موجودہ حالات میں خاموش تماشائی بننے کے بجائے مسجد اقصیٰ کےدفاع کے لیے عملی اقدمات کرنا ہوں‌ گے۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں‌کی بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ‌میں گھس کر نہ مقدس مقام کی بے حرمتی کی بلکہ اس موقع پر فلسطینی روزہ داروں کو مسجد سے باہرنکال دیا گیا۔ یہودی کئی گھنٹے تک آزادانہ انداز میں قبلہ اول میں گھومتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

مختصر لنک:

کاپی