فلسطین اور قدس کے عالمی اتحاد نے قابض اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے اور مسلمان عبادت گزاروں پر حملے کی مذمت کی اور اس بات پر پر زور دیا کہ عرب اور مسلمان قومیں یروشلم اور قبلہ اول کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔
ایک بیان میں اتحاد نے اتوار کے رواز مسجد اقصیٰ پر ہونے والے حملے کو مسلمان قوم ، بین لاقوامی برادری اور بین لاقوامی قانون کی رسوائی قرار دیا اور عبادت کی جگہوں کی عزت کرنے پر زور دیا۔
اتحاد نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے جنیوا کنوینشن کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے جسمیں قابض طاقتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ عوام کو انکی عبادت کی جگہوں پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آزادی دیں ان خلاف ورزیوں پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کے مطابق اسرائیل نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
اتحاد کی جانب سے مزید کہا گیا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں مسجد اقصیٰ پر حملہ یہودیوں کی فطرت کی تصدیق کرتا ہے کہ انکے پاس دوسرے انسانوں کے لیے کوئی احترام نہیں ہے وہ انسانیت ، دوسرے مذاہب اور قانون کی بالکل پرواہ نہیں کرتے ۔
