سه شنبه 13/می/2025

آئی یو ایم ایس کی بین الاقوامی برادری سے مسجد اقصیٰ کی حفاظت کی اپیل

پیر 3-جون-2019

علماء کی بین الاقوامی یونین نے بین لاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ  مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمان عبادت گزاروں کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
اتوار کے روز ایک اخباری بیان میں شیخ علی القرضاوی نے تنبیہ کی کہ  مسجد اقصیٰ  اور عبادت گزاروں پر بار بار اسرائیلی  حملوں نے عام طور پر مسلمانوں کے  اور خاص طور پر پر یروشلم کے لوگوں کے جذبات  کو اشتعال دلایا ہے اور چھٹیووں کے دوران انکی خوشیوں کو بریشانی میں بدل دیا ہے۔ 
شیخ قرضاوی نے  اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ  اور مسلمان عبادت گزاروں پر حملوں اور صہیونی آبادکاروں کو مقدس مقام کی بے حرمتی کی اجازت دینے کی شدید مذمت کی ۔
آئی یو ایم ایس ن عرب اور اسلامی دنیا انسانی حقوق کی نتظیموں اور اقوام متحدہ ی تنظیموں سے کہا کہ وہ مسلمان عبادت گزاروں  کی حفاظت کریں کیونکہ مسجد اقصیٰ میں مذہنی سرگرمیاں انکا قدرتی حق ہے اور  مقدس مقام کے خلاف اسرائیلی کاروائیوں کو روکیں۔

مختصر لنک:

کاپی